جسٹس سردار طارق مسعود کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس سے الگ ہونے سے انکار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس سے الگ ہونے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،
جسٹس سردار طارق مسعود نے جواد ایس خواجہ کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے بنچ سے الگ ہونے سے انکار کر دیا،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ جواد ایس خواجہ کا اپنا فیصلہ ہے کہ کیس سننے سے انکار کا فیصلہ جج کی صوابدید ہے،معذرت کے ساتھ خود کو بنچ سے الگ نہیں کر سکتا۔