جیل کے اندر ٹرائل کے دوران کیا چیز یں دیکھیں؟ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ ہمیں ایسا لگ رہاہے کہ ہم اپنے نہیں بلکہ کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیئے گئے ہیں ، اندر خوف کس چیز کا ہے ، سمجھ نہیں آ رہی ، ساری فیملی اندر تھی اور باہر سے تالہ لگا دیا گیا تھا ، جو کچھ ہو رہاہے ہمیں انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، ایسا لگ رہاہے کہ ہم اپنے ملک میں نہیں بلکہ کسی اور ملک میں بیٹھے ہیں ،بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتاہے ، میڈیا کو اندر نہیں جانے دیا جاتا، میڈیا کے بغیر فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو سکتا ، سب پر پرشیر ڈالا جارہاہے۔