بھارتی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران 2 افراد عمارت میں گھس آئے، ہاتھوں میں سموک بم تھے، پھر کیا ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران سموک بموں سے لیس 2 افراد ایوان میں داخل ہو گئے۔
نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران 2 افراد کے داخل ہونے پر بھگدڑ مچ گئی، اندر داخل ہونے والے افراد کے پاس سموک بم بھی تھے۔ بھگدڑ مچنے کے سبب بھارتی لوک سبھا کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ لوک سبھا کے اراکین نے سکیورٹی کی ناقص صورت حال پر اداروں کے کردار پر سوال اٹھا دیئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ اپنے ملک کی سکیورٹی سنبھلتی نہیں اور کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیتا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ پر 2001 میں بھی حملہ ہوا تھا جس کا ذمہ دار بھارت نے پاکستان کو ٹھہرایا تھا۔

WhatsApp
Get Alert