سابق چیئرمین پی ٹی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں کتنے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ؟عدالت نے کیس کا چالان پڑھ کر سنا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کیس کا چالان پڑھ کر سنایا،ملزمان پر 3الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی،عدالت نے کہاکہ سائفر کو جلسے میں لہرا کر مندرجات کو زیربحث لایا گیا،بطور وزیراعظم اور بطور وزیر خارجہ سائفر کو وزارت خارجہ واپس نہیں بھیجا گیا،سائفر کو جان بوجھ کر استعمال کرکے ملکی تشخص اور سلامتی کو نقصان پہنچا۔