کراچی میں شوگر،بلڈپریشراور امراض قلب کی ادویات نایاب ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں بلیک میں فروخت کے باعث دواؤں کا بحران برقرار ہے ، شوگر،بلڈپریشر،درددل کی دوائیں نہ ملنے سے مریض رل گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دوائیں نایاب ہوگئیں ، جس کے باعث ملک بھر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شوگر،بلندفشارخون اورامراض قلب کی کئی دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں صرف او پی ڈی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات کی قلت کے ساتھ دستیاب ادویات کی مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔جان بچانے والی ادویات کی قلت نے مریضوں کے لیے صورت حال سنگین بنادی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈریپ اور محکمہ صحت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے کے سبب ادویات کی قلت اور بلیک میں فروخت ہو رہی ہے ۔