مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، سیاست میں کھلبلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے آصف زرداری افغان شہریوں کے ووٹ رجسٹر ہونے کے دعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ایسا ہے جیسا آصف زرداری نے کہا ہے تو ایسے تمام ووٹ ختم ہونے چاہئیں، اگر چند دنوں کی تاخیر سے شفاف الیکشن ملتے ہیں تو یہ کوئی بڑا سودا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانوں کے شناختی کارڈ بنوا کر ان کے ووٹ رجسٹر کرائے ہیں، خیبر پختونخوا میں جعلی ووٹر لسٹیں بنائی ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے پڑوسی ہیں، عمران خان نے افغانوں کے ووٹ رجسٹر کرائے ہوئے ہیں، اس لیے افغانوں کی بات زیادہ کرتا ہے، اس لیے وہ کہتا ہےکہ لشکر جھنگوی کے دفتر کھولے جائیں، اس شخص نے جعلی لسٹیں بنائی ہوئی ہیں جس میں افغانوں کو پاکستانی شہری ڈکلیئر کیا ہوا ہے، میرے خیال میں الیکشن کمیشن اس معاملے پر کچھ کررہا ہے۔