کراچی (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نان فائلرسرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے . ذرائع ایف بی آر کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے نان فائلرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے‘نان فائلرز کے اثاثہ جات کا جائزہ لیا جائے گا .
سینئر بیوروکریسی، مالیاتی اداروں اور سرکاری اداروں میں نان فائلرز کا سراغ لگایا جائے گا، ریگولیٹری اداروں میں بھی نان فائلرز کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی . کئی اعلیٰ سرکاری افسران انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں، ایف بی آر مالیاتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹیوز کے خلاف بھی کارروائی کرے گا .