فواد چوہدری کی اہلیہ نے دیور فیصل چوہدری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیوں کردیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فواد چوہدری کی اہلیہ حباء چوہدری نے دیور فیصل چوہدری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی جسے سننے کیلئے حباء چوہدری وہاں پہنچیں اور سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں، ان کے خلاف عدالت جاؤں گی۔
حباء چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل چوہدری ان کے شوہر کی جگہ الیکشن ہرگز نہیں لڑیں گے، اپنی سیٹ پر فواد چوہدری ہی الیکشن جیل سے لڑیں گے۔ حباء چوہدری نے شوہر کی الیکشن مہم خود چلانے کا اعلان کیا۔