کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرانے کی تیاری، کتنی مہنگی ہو گی؟ جانیے
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی والوں کیلئے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، مذکورہ اضافہ رواں مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کا ایک جیسا ٹیرف برقرار رکھنے سے متعلق بھی اضافہ مانگا گیا ہے، نیپرا درخواست کی سماعت 20 دسمبر کو کرے گی۔