میر شفیق الرحمن وہ بہادر ہیں جنہوں نے بلوچستان میں پاکستان کا نعرہ بلند کیا، جمال رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبایی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رہیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر کہا ہے کہ ندیم افضل چن صاب، آپ کو شاید معلوم نہ ہو لیکن میر شفیق الرحمان نے بلوچستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ وہ میرے والد شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے قریبی دوست ہیں اور جب بلوچستان متعدد عسکریت پسندوں کا نشانہ تھا، میر شفیق الرحمان ان بہادر لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے بلوچستان میں پاکستان کا نعرہ بلند کیا۔