سرفراز احمد مسلسل 9 ویں سیزن کے لئے کوئٹہ کے کپتان مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو مسلسل 9 ویں سیزن کے لئے کپتان مقرر کردیا۔
سرفراز احمد بطور کپتان ایک مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جیتوا چکی ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹ میں پلاٹینیم راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی کا انتخاب کرلیا۔
پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی دوسری پک میں کیون پولارڈ کو چن لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے شیرفین رادرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا ہے۔
پشاور زلمی نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔
پلاٹینیم راونڈ 2 کی پہلی پک لاہور قلندرز نے میں جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کوکس کا انتخاب کرلیا۔
کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راونڈر ڈانئیل سیمز اور چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو چن لیا۔