سرفراز احمد مسلسل 9 ویں سیزن کے لئے کوئٹہ کے کپتان مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو مسلسل 9 ویں سیزن کے لئے کپتان مقرر کردیا .
سرفراز احمد بطور کپتان ایک مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جیتوا چکی ہے .


دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹ میں پلاٹینیم راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی کا انتخاب کرلیا .
پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی دوسری پک میں کیون پولارڈ کو چن لیا ہے . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے شیرفین رادرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا ہے .
پشاور زلمی نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا . لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا .
پلاٹینیم راونڈ 2 کی پہلی پک لاہور قلندرز نے میں جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا .
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کوکس کا انتخاب کرلیا .
کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راونڈر ڈانئیل سیمز اور چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو چن لیا .

. .

متعلقہ خبریں