‘ خواب ہے میرا جنازہ بہت اچھا ہو، کوئی دنیاوی خواہش نہیں، آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں’، نیلم منیر کا سوشل میڈیا پر مداح کو جواب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ زندگی کا مقصد آخرت ہے، موت برحق ہے اور میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللہ تعالیٰ کے حکم سے جنت میں بلند مقام عطا ہو۔
انہوں نے بخشش کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے بخش دیں، ہدایت عطا کریں اور ان لوگوں میں شامل کر لیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔