نوازشریف آج دوپہر2 بجے قوم سے خطاب کریں گے، کون سے اہم انکشافات متوقع؟
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف آج دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب کے اہم نکات تیار کر لئے۔ نواز شریف اپنے خلاف بنائے گئے جھوٹے اور من گھڑت کسیز سے متعلق انکشاف کریں گے، سیاسی انتقام جھوٹے کیسز، سزا اور دیگر نکات پر بھی بات کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا مطالبہ بھی کریں گے، نوازشریف اپنی پارٹی کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور مستقبل میں ممکنہ حکومت سازی اور آئندہ ایجنڈے کے بارے میں بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔