اسلام آباد

جہانگیر ترین نے کن کن شہروں سے ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا ؟ نام سامنے آ گئے


لاہور (قدرت روزنامہ)ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹیوں کا اجلاس ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہو ا جس دوران عام انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی گئی ، آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی رہنماوں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالے کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایاز صاد ق کے گھر ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے عطا اللہ تارڑ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شریک ہوئے جبکہ آئی پی پی کی جانب سے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔
اس دوران آئی پی پی رہنماوں نے اپنے رہنماوں کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالے کی جس کے مطابق جہانگیر ترین لودھراں سے ، علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ، غلام سرور خان ٹیکسلا، عامر کیانی اور علی نواز اسلام آباد سے ، فرخ حبیب فیصل آباد سے ، اسحاق خاکوانی وہاڑی سے ، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے ، گل اصغر اور احسان ٹوانا خوشاب سے ، ذوالفقار چکوال سے ، محمد انور اٹک سے ، صمصام بخاری اوکاڑہ سے ، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر ، سردار سالک نکئی اور آصف نکئی قصور سے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں ۔ان کے علاوہ ماضی میں تحریک انصاف کے وزیر تعلیم رہنے والے مراد راس نے بھی لاہور سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی ہے اور خالد محمود شیخو پورہ سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں ۔

متعلقہ خبریں