نشے میں دھت دولہا نے شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر ہی شرمناک حرکات شروع کردیں، دلہن نے انکار کردیا


نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں نشے میں دھت دولہا نے سٹیج پر ڈانس اور فحش حرکات شروع کردیں جس پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہر مین پوری کے گاؤں گمبھیرا میں شادی کی تقریب جاری تھی جہاں بارات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی بارات پہنچی تو رسومات کا آغاز کیا گیا۔اس دوران دولہا اپنے دوستوں کے ساتھ سٹیج کی طرف چلا گیا جہاں اس نے نشہ کیا اور پھر گانے پر ناچنا شروع کر دیا جسے دیکھ کر تقریب میں موجود مہمان حیران رہ گئے۔
نشے میں دھت دولہے نے رقص کے دوران نازیبا حرکات بھی کیں جس پر دلہن اور اس کے گھر والے سخت ناراض ہوئے۔ دولہے نے دلہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھی اپنے ساتھ رقص کرنے پر مجبور کیا۔دولہے کی بے حیائی دیکھ کر دلہن نے فوراً شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ باراتیوں نے دولہے کو سنبھالتے ہوئے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی۔
لڑکی کے انکار پر بارات کو مجبوراً واپس لوٹنا پڑا۔ دلہن کے اہل خانہ نے کہا کہ دولہے نے شراب پی کر جس طرح کا برتاؤ کیا وہ ناقابلِ برداشت تھا۔

Recent Posts

لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

6 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 mins ago

واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر…

30 mins ago

“طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین…

35 mins ago

پی ٹی آئی معاملات پر اظہار تشویش، جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا: شہریار آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے…

2 hours ago