نشے میں دھت دولہا نے شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر ہی شرمناک حرکات شروع کردیں، دلہن نے انکار کردیا


نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں نشے میں دھت دولہا نے سٹیج پر ڈانس اور فحش حرکات شروع کردیں جس پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا .
بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہر مین پوری کے گاؤں گمبھیرا میں شادی کی تقریب جاری تھی جہاں بارات کا انتظار کیا جا رہا ہے .

جیسے ہی بارات پہنچی تو رسومات کا آغاز کیا گیا . اس دوران دولہا اپنے دوستوں کے ساتھ سٹیج کی طرف چلا گیا جہاں اس نے نشہ کیا اور پھر گانے پر ناچنا شروع کر دیا جسے دیکھ کر تقریب میں موجود مہمان حیران رہ گئے .
نشے میں دھت دولہے نے رقص کے دوران نازیبا حرکات بھی کیں جس پر دلہن اور اس کے گھر والے سخت ناراض ہوئے . دولہے نے دلہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھی اپنے ساتھ رقص کرنے پر مجبور کیا . دولہے کی بے حیائی دیکھ کر دلہن نے فوراً شادی کرنے سے انکار کر دیا . باراتیوں نے دولہے کو سنبھالتے ہوئے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی .
لڑکی کے انکار پر بارات کو مجبوراً واپس لوٹنا پڑا . دلہن کے اہل خانہ نے کہا کہ دولہے نے شراب پی کر جس طرح کا برتاؤ کیا وہ ناقابلِ برداشت تھا .

. .

متعلقہ خبریں