8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کون کر رہا ہے؟ شہباز شریف نے بتا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش کر رہی ہے .
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے اہم بیان ‎میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش میں مصروف ہے، ‎الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے ،‎ سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے .


انہوں نے کہا کہ ‎پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے . یہ سیاسی پارٹی میڈیا پر الیکشن جلد کرانے کا کہتی ہے مگر عملی طور پر عدالتوں میں تاخیر کی اپیلیں دائر کر دیتی ہے .
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں، اُس وقت بیورکروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا مگر اب ‎ڈی آراوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ چلی گئی . ‎8 فروری کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار تحریک انصاف ہو گی . اس پارٹی کے رہنماؤں نے پہلے ‎سائفر کیس میں عوام کو کچھ کہا، تحقیقات میں کچھ کہا . تحریک انصاف یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے . ‎آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی تحریک انصاف نے ایسی ہی سازش کی تھی .
شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، ‎پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طورپر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں .

. .

متعلقہ خبریں