سیمنٹ کی قیمت میں مزید اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سیمنٹ کے پچاس کلو تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مختلف شہروں میں سیمنٹ کی کم از کم قیمت 1280 روپے ہے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 1310 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری کی کم از کم قیمت 1271 روپے تھی جس میں 9 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
وائٹ سیمنٹ کا پچاس کلو تھیلا 2000 سے 2200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔