‘سٹے ٹیونڈ’، مریم نواز نے ٹویٹ کر دی
لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنان کو نوازشریف کے خطاب کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مریم نواز نے کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے ‘stay tuned’، یعنی اپنے ٹی وی آن رکھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر اور پاکستان کے جھنڈے کو بھی ٹویٹ میں شامل کیا۔
مریم نواز نے اس پیغام کے نیچے ایک تصویر شیئر کی جس میں نوازشریف خطاب کر رہے ہیں اور مریم نواز ایک جانب بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران آئندہ کیلئے اپنی سیاسی حکمت عملی اور اپنے خلاف کیسز سے متعلق اپنے موقف سے عوام کو آگاہ کریں گے۔