پسنی، ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنیوالا شخص گرفتار


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق پسنی وارڈ نمبر 6 کے رہائشی نورمحمد عرف نورا جو کہ پاکستان نیوی کا ملازم بتایا جاتا ہے انہوں نے ایک زہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی فیملی کی جانب سے درخواست دائر کرنے پر ایس ایس پی گوادر کیپٹن (ر) زوھیب محسن کی خصوصی ہدایت پرزیر نگرانی جناب ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او سرکل پسنی زاہد حسین اور ایس آئی/ ایس ایچ او سٹی پسنی طلال جان گچکی نے کاروائی کرتے ہوئے ،مقدمہ فرد نمبر 023-143 بجرم زیر دفعہ 376 511 354 ت پ میں درندہ صفت ملزم نوربخش عرف نورا ولد حیدر قوم بلوچ سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا نورا نے ایک معصوم بچی جس کا ذہنی توازن صحیح نہیں ہے اُس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ پسنی پولیس نے کارروائی کر کے درندہ صفت ملزم کو پوری طور پر گرفتار کر کے بند بحوالات تھانہ کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔