لواحقین لانگ مارچ کا مطالبہ آرٹیکل 9/10 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہے، حاجی لشکری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لانگ مارچ کے شرکاکا انتہائی سادہ مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 9/10 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام سریاب روڈ پر جاری دھرنے کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کی قیادت میں ایک وفد نے دھرنے میں شریک ہوکر لانگ مارچ کے شرکاسے یکجہتی کا اظہار کیا۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ تربت میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لانگ مارچ کے شرکاکا انتہائی سادہ مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 9/10 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ پارٹیاں جو جذباتی ووٹ حاصل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرتی ہیں وہ اپنی چند نشستوں کیلئے منظر عام سے ہی غائب ہیں کیوں کہ ان کے قول اور فعل میں تضاد ہے، انہوں نے نوجوانوں کو پہاڑوں پر بھیجا اور خود اسلام آباد کا رخ کیا، انہوں نے کہا کہ عارضی اقتدار حاصل کرنے کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کو خون ریزی کی طرف لے جانے والے آج غائب ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

12 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

15 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

17 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

19 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

23 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

36 mins ago