ترقی کی رفتارمیں بھارت چین سے بھی آگے، پاکستان کی کیا صورتحال ہے ؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتا دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترقی کی رفتارمیں بھارت چین سے بھی آگےجبکہ خطے میں معیشت کے اعتبار سے پاکستان کی کیا صورتحال ہے ؟”جنگ ” کے مطابق اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ سرکاری قرض جو مجموعی قومی پیدوار کے 80فیصد کو چھونے کے قریب ہیں کے پیش نظر ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی بحالی کی کوششیں ابھی تک بھی اوسط درجے کے اعتمادکی حامل ہیں جبکہ شدید مہنگائی لوگوں کی طاقت خرید ادھیڑ رہی ہے،بحالی کی کوششیں اوسط درجے کی ہیں۔بھارت اور چین کی شرح نمو توقع سے بہتر ہے اور ترقی کی رفتارمیں بھارت چین سے بھی آگے ہے۔