سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار نہ کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کامران بنگش نے پشاور ہائیکورٹ میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا کامران بنگش کے خلاف درج مقدمات میں انہیں حراست میں نہ لیا جائے۔
کامران بنگش نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کرنے کیلئے بھی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے مقدمات کی 10 روز میں حکومت سے تفصیل طلب کر لی۔