غیر شرعی نکاح کیس،عمران خان نے نئے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی بطور وکیل خدمات حاصل کر لیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے عدت میں غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی،سلمان اکرم راجہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے تاحال کوئی پیش نہیں ہوا ہے۔
وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ہمارے پاس اس کیس میں 4گواہ ہیں جن کے بیانات ایک ہی دن میں کرا سکتے ہیں، گواہ پیش کرنے کے لیے تاریخ دے دیں،جج قدرت اللہ نے کہا کہ چلیں اس بارے میں دیکھ لیتے ہیں۔