غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان عدالت طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے معاملے میں آئندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کرلیا۔
سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحے پر مشتمل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بشریٰ بی بی بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔
حکم نامے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

6 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

10 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

22 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

25 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

30 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

37 mins ago