اے این ایف کارروائیوں میں 348 کلو منشیات برآمد کرلی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 348 کلو منشیات برآمد کرلی . ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں .

اس دوران 5 مختلف آپریشنز میں 348 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا . علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے پیٹ سے 36 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے . ملزم پرواز نمبر QR-0621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا . دوسری کارروائی پشین کے علاقے کلی میرجان زئی میں کی گئی، جہاں ایک مکان سے 312 کلو گرام افیون برآمد کرلی گئی . علاوہ ازیں زخہ خیل خیبر سے 26 کلو اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 7.2 کلو چرس برآمد کی گئی . اُدھر لاہور گلبرگ تھری میں واقع کوریئر آفس میں کوہاٹ کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 3.3 کلو آئس برآمد کرلی گئی . گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں