اے این ایف کارروائیوں میں 348 کلو منشیات برآمد کرلی گئی


لاہور(قدرت روزنامہ) اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 348 کلو منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس دوران 5 مختلف آپریشنز میں 348 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے پیٹ سے 36 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ملزم پرواز نمبر QR-0621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
دوسری کارروائی پشین کے علاقے کلی میرجان زئی میں کی گئی، جہاں ایک مکان سے 312 کلو گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں زخہ خیل خیبر سے 26 کلو اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 7.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔
اُدھر لاہور گلبرگ تھری میں واقع کوریئر آفس میں کوہاٹ کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 3.3 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

1 min ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں…

10 mins ago

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز…

13 mins ago

حکومت نے شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی…

14 mins ago

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

32 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

33 mins ago