الیکشن کیلیے بیورو کریسی کی خدمات کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

لاہور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا . جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا .

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں . واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی . . .

متعلقہ خبریں