مشہورِ زمانہ بھارتی ڈراما “CID” کی اداکارہ پر اہلخانہ کا بدترین تشدد


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے شہرہ آفاق ٹی وی ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ میں انسپکٹر تاشا کمار کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ویشنوی دھنراج پر اہلخانہ نے بدترین تشدد کیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری اور بھارتی میڈیا سے مدد کی اپیل کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ترین ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ویشنوی دھنراج کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، ویڈیو میں اداکارہ کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویشنوی دھنراج نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “میں کاشمیرا پولیس اسٹیشن میں ہوں، مجھے مدد کی ضرورت ہے، میری فیملی نے مجھ پر بدترین تشدد کیا ہے، میرا چہرہ اور ہاتھ زخمی ہیں”۔
اداکارہ نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے میڈیا، نیوز چینلز اور انڈسٹری کے ہر فرد کی مدد کی ضرورت ہے، براہ کرم آئیں اور میری مدد کریں”۔

View this post on Instagram

A post shared by IWMBuzz (@iwmbuzz)



واضح رہے کہ ویشنوی دھنراج نے سال 2012 میں بھارتی اداکار نیتن سے شادی کی تھی، اداکارہ کی ازدواجی زندگی بھی کافی مشکلات کا شکار رہی اور ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن اُن پر تشدد کرتے تھے اور جب اُنہیں آخری بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو اتنی بری طرح مارا تھا کہ اُن کی ٹانگ سے خون بہنے لگ گیا تھا۔
ویشنوی کا کہنا تھا کہ اس تشدد کے بعد، وہ اپنے گھر سے بھاگ گئی تھیں اور پھر اُنہوں نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا، بالآخر سال 2016 میں وہ نیتن سے طلاق لینے میں کامیاب ہوئیں۔