بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر بھی سورج سوا نیزے پر تھا: احسن اقبال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر بھی سورج سوا نیزے پر تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی انتخابات سے فرار چاہتی ہے، الیکشن کا مقررہ وقت پر انعقاد کیا جائے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہماری پارٹی کے لوگوں نے ہمت اور بہادری کا ثبوت دیا، پی ٹی آئی کو شکست نظر آ رہی ہے اس لیے وہ الیکشن سے فرار چاہتی ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کے انعقاد پر باقاعدہ حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن شیڈول پر عملدرآمد روکنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، تمام جماعتیں 8 فروری کو الیکشن کے انعقاد پر زور دے رہی ہیں۔