کراچی: گیس لائن دھماکا، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب گیس لائن لیکیج کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیپا چورنگی کے پل کے قریب کے ایم سی کے کباڑ خانے میں اچانک گیس لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لائن پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے، زخمی اور ہلاک ہونے والی خاتون کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔