شریف اللہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھال لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے افسر شریف اللہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھال لیا . شریف اللہ کی بطور الیکشن کمشنر سندھ تقرری کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا .

اعلامیے کے مطابق شریف اللہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں . اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف اللہ اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات تھے . . .

متعلقہ خبریں