چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر آج ہی سماعت کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے متعلق آگاہ کیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد عام انتخابات سے متعلق ایک گھنٹے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چلینج کیے جانے کا امکان ہے، جس پر سپریم کورٹ بینچ تشکیل دیا اور درخواستوں کو سماعت کیلیے آج ہی مقرر کیا جائے گا۔
اُدھر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فریق بنتے ہوئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی پی پی کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان بھی فریق بنتے ہوئے رٹ دائر کریں گے۔
8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی۔
پاکستان مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کے جوڈیشل یا سول ہونے کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی کی تھی، جس کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

Recent Posts

ٹیکسوں میں کمی کرکے بجلی کے ٹیرف میں کتنے روپے فی یونٹ کمی ہوسکتی ہے؟ پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف مشن کو بریف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاورڈ ویژن کے سرکردہ افسرا ن نے جائزےکےلیے آئے ہوئے آئی…

1 min ago

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں…

9 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت4جون تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک…

23 mins ago

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

2 hours ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

2 hours ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

2 hours ago