ایشوریا کی ابھیشیک، امیتابھ کے ہمراہ تقریب میں شرکت، طلاق کی افواہوں کی تردید


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ تقریب میں شرکت کرکے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے جبکہ اس سے قبل امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔انہی زور پکڑتی افواہوں کی تردید کرنے کے لیے گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن امبانی اسکول کی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے ایشوریا رائے اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں جبکہ اُن کے شوہر ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن اور بھانجے اگستیا نندا کے ہمراہ پہنچے۔ اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے ایشوریا تھوڑا جلدی پہنچ گئی تھیں لہٰذا اُنہوں نے اپنے شوہر اور سُسر کا انتظار کیا تاکہ اُن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے نے اسکول کے باہر اپنے سُسر امیتابھ بچن سے بات چیت کی اور پھر اپنی نند کے بیٹے اگستیا سے بھی پیار سے ملیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

اس سے قبل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ہمراہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور اپنے بھانجے اگستیا نندا کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔