کبریٰ خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ بڑیں


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ بڑیں۔حال ہی میں ہونے والے برائیڈل کوچور ویک کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ کبریٰ خان نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برائیڈل کوچور ویک میں کپڑوں کی خراب فٹنگ پر فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
16 2 2 176x300
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ڈیزائنرز کچھ زیادہ ہی لاجواب ہیں۔
16 3 1 300x171
اداکارہ نے لکھا کہ لیکن اگر آپ شو اسٹاپرز کو ہائیر کر رہے ہیں تو براہِ کرام! کم از کم ملبوسات ان کے مطابق تیار کروائیں یا پھر کسی ایسے شخص کو ہائیر کریں جو آپ کے ملبوسات کے سائز میں فٹ آ جائے، بصورتِ دیگر ماڈلز و شو اسٹاپرز بے آرام، بے چین نظر آئیں گے اور آپ کا لباس بھی صحیح انداز میں دکھائی نہیں دے گا جس کا کوئی مقصد ہی نہیں۔