کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے


کویت(قدرت روزنامہ)کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے . کویتی میڈیا کے مطابق 86 سالہ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نومبر میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے .


کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو لاحق عارضے کی وضاحت نہیں کی گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام روک کر قرآنی آیات نشر کی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں