میری قربانی سے مسائل حل ہوتے ہیں تو تیار ہوں: علیم خان


لاہور (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ میری قربانی دے کر ملکی مسائل حل ہوتے ہیں تو تیار ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ کسی کی قربانیاں دے کر اپنی سیٹیں نہیں بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کی اہم خدمات رہی ہیں، ہمایوں اختر آئی پی پی کو مضبوط کریں گے۔علیم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات ضرور ہو رہے ہیں، نتیجہ سب کے سامنے آئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں علیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور فردوس عاشق اعوان بھی موجود ہیں۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ہمایوں اختر خان نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔