ڈیرہ غازی خان اور تونسہ سے سماجی کارکن سمیت 4 بلوچ طلبا لاپتہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈیرہ غازی خان سے سماجی کارکن ذوالفقار بلوچ سمیت چار بلوچ طلبا کو لاپتہ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے رات گئے 4 بلوچ طالب علم ساکم، سلمان، امیر اور زبیر اور ایک سماجی کارکن ذوالفقار بلوچ کو لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ایک ٹویٹ (ایکس) کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح تونسہ سے ذولفقار بلوچ اور رات کو ڈیرہ غازی خان سے بلوچ طالب علم ساکم، سلمان، امیر اور زبیر کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔