کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ، کوہلو میں ہزاروں لوگوں کی ریلی میں شرکت
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و قتل کیخلاف کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ جاری، کوہلو میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ اس حوالے سے بلوچ کیجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں اس وقت کوہلو کے غیور بلوچ عوام لانگ مارچ کی جانب سے ہونے والی ریلی کیلئے نکل چکے ہیں اور اس ظلم کے خلاف بلوچ قومی یکجہتی اور قوت کا مظاہرہ دیکھا رہے ہیں۔
مکران سے لیکر کوہلو تک لانگ مارچ کے ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے ریاست پر واضح کر دیا ہے کہ بلوچ قوم اب اس ظلم و جبر کے خلاف متحد اور یکجاء ہے اور اس کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ کوہلو نے آج تاریخ ساز ریلی نکال کر ثابت کر دیا ہے کہ تشدد اور دہشت بلوچوں کے دل سے اپنے زمین سے مہر و محبت نہیں نکال سکتی۔