پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے قتل عام میں ہم نے 150کے قریب جانیں گنوا دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)-نو سال پہلے، 16 دسمبر 2014 کو، پشاور میں آرمی پبلک اسکول ‏(#APSPeshawar) کے قتل عام میں ہم نے 150 کے قریب جانیں گنوا دیں۔- اس واقعہ کی یاد، جہاں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے سکول کے 132 بچوں، ان کے پرنسپل، اساتذہ اور عملے کو بے دردی سے شہید کیا، ہر محب وطن شہری کے دلوں میں نقش ہے۔
– اس گھناؤنے فعل کے جواب میں، ہماری سول اور عسکری قیادت نے مل کر ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا، جس کے نتیجے میں ضرب عضب اور ردالفساد جیسے اہم آپریشن کیے گئے، جن کا مقصد دہشت گردوں کو ختم کرنا اور قوم کو محفوظ بنانا تھا۔
– عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تعلیم کے فروغ کی کوششوں میں #پاکستان کا ساتھ دیا۔- دہشت گردی کی وجہ سے 70,000 سے زائد جانوں کے ضیاع اور 150 بلین ڈالر سے زیادہ کے معاشی دھچکے کے باوجود، پاکستان اس لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
– بدقسمتی سے، نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد، ٹی ٹی پی دوبارہ ابھر کر سامنے آئی ہے، جس نے نئے چیلنجز پیش کیے ہیں۔- افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء اور اس کے نتیجے میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان میں سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ -نگران حکومت نے، ٹی ٹی پی کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے، قومی سلامتی اور معیشت کو متاثر کرنے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکال دیا ہے۔
– افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز مستقل خطرہ ہیں ہم نے بار بار مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوالے کیے جائیں اگر یہ پشت پناہی جاری رہتی ہے تو یہ افغانستان کو لے ڈوبے گی۔ اس برسی پر، قوم دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
کسی بھی غیر ملکی نے اگر الیکشن کمپین میں حصہ لیا اور جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اسے بدترین سزائیں دیں گے ہم نے بلوچستان میں جعلی شناختی کارڈز کی نشاندہی کرتے ہوئے تقریباً 170000 لارڈز بلاک کیے ہیں۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے اسے عام صارفین تک پہنچایا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی کاوشوں اور آرمی چیف کے وژن سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اسٹوک ایکسچینج 650000 پوائنٹس تک پہنچ گئی، ڈالر کی قیمت نیچے ہوئی ہے سمگلنگ کی معیشت ختم اور ہوالا/ہندی کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ اس سے واضع ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ جلد 700 ملین ڈالرز جاری کرے گا۔
ہم نے بلوچستان میں جعلی شناختی کارڈز کی نشاندہی کرتے ہوئے تقریباً 170000 کارڈز بلاک کیے ہیں۔
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے اسے عام صارفین تک پہنچایا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی کاوشوں اور آرمی چیف کے وژن سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اسٹوک ایکسچینج 650000 پوائنٹس تک پہنچ گئی، ڈالر کی قیمت نیچے ہوئی ہے سمگلنگ کی معیشت ختم اور ہوالا/ہندی کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ اس سے واضع ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ جلد 700 ملین ڈالرز جاری کرے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بہترین ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ کا کامیاب دورہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مذید مضبوط و مستحکم ہوں گے اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔ نا صرف امریکہ بلکہ آرمی چیف کی بہترین قیادت سے جی سی سی ممالک کے ساتھ بھی بہترین تعلقات قائم کرنیں میں بھی ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔