انسدادِ اسموگ: ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسموگ کے خاتمے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسادی گئی، نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ منصوبہ کامیاب رہا شہر کے دس علاقوں میں بارش برسائی گئی اس سے شہر کی ایئر کوالٹی بہتر ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرملکی تعاون سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا کامیابہ تجربہ کرلیا گیا جس کا مقصد شہر کی فضاؤں میں موجود اسموگ میں کمی لانا ہے۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا، پہلی فلائٹ میں فلیئرز فائر کیے گئے جو کہ شاہدرہ اور مرید کے کے قریب فائر کیے گئے، لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں بارش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے شکر گزار ہیں، یو اے ای کی حکومت نے مصنوعی بارش کے لیے تمام معاملات دیکھے، یو اے ای کا خصوصی طیارہ آج سے دس روز قبل یہاں آچکا تھا، مجموعی طور پر یو اے ای کے دو جہاز آئے ہیں جس میں یو اے ای کی پوری ٹیم یہاں پر موجود تھی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس یقینی طور پر نیچے آئے گا، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر پڑتا ہے، کچھ چیزیں لانگ ٹرم ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم، دونوں کو ٹرائی کیا، کل رات لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس زیادہ تھا اور پہلے نمبر پر تھا۔
انہوں ںے کہا کہ اگر صحت کے لیے یہ ٹیکنالوجی ٹھیک نہیں ہوتی تو یہ ٹیکنالوجی کوئی بھی ملک استعمال نہیں کرتا مگر متحدہ عرب امارات اور امریکا میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

4 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

4 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

10 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

15 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

25 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

30 mins ago