سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے، پرویز الہی
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں ملاقات میں سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوری اور منصفانہ انتخابات چاہتی ہے، پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔ سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے اور قانونی امور اور الیکش کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی تھی۔