اینیمل کی اداکارہ ترپتی دیمری نے مقبولیت میں اضافے پر ردعمل دیدیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے مقابل اداکاری کرنے والی ترپتی دیمری نےاپنے اسٹارڈم میں اضافے پر ردعمل دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترپتی دیمری نے اینیمل کی ریلیز کے بعد صرف 16 دن میں سوا 3 ملین انسٹاگرام فالوورز کے اضافے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے مقبولیت اور انسٹاگرام فالوورز میں اضافے پر خاندان کی جانب سے سامنے آنے والے ری ایکشن پر بھی بات کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اہل خانہ اور دوست اینیمل کی ریلیز کے بعد مجھے انسٹاگرام پر فالوورز میں اضافے کے اسکرین شارٹ بھیجتے ہیں، میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں لیکن میں اسٹارڈم کی خواہشمند نہیں ہوں۔
ترپتی دیمری نے انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے فالوورز کے 93 لاکھ تک پہنچنے کو شاندار احساس قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں انسٹاگرام پر آنے والے پیغامات روز رات کو پڑھتی ہوں، یہ زبردست احساس ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یقیناً آپ کو اچھا لگتا ہے، جب لوگ آپ کے کام کو دیکھتے ہیں، آپ کی کارکردگی کو پسند کرتے ہیں، اُس کی تعریف کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ میں اچھی جگہ پر ہوں۔
اینیمل سے پہلے ترپتی نے فلم بلبل 2020 اور کلاں 2022 میں پرفارم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اینیمل کا کردار ادا کرنا چاہتی تھی، میرا اس قسم کی کامیابی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، دراصل میں اسٹارڈم کی تلاش میں نہیں ہوں لیکن خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔