اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ رمنا کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جس پر ہیڈ کانسٹیبل نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے سینیئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔