عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹربیونلز کےلیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کےلیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے ارسال کردیے جس میں ہدایت دی گئی کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت دی کہ جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں، ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کےججز پر مستمل ہونگے۔
مراسلے کے مطابق اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔