بھارت میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی میں 9 افراد ہلاک؛ متعدد زخمی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک فیکٹری میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے . بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں واقع ایک سولر ایکسلوسیو کمپنی میں ہوا .

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں . فیکٹری میں کھڑی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں . دھماکے کے بعد فیکٹری کے ایک حصے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی . فیکٹری کے اُس حصے میں دو درجن سے زائد مزدور موجود تھے . فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا . امدادی کاموں کے دوران 6 مزدورں کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 10 سے زائد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 3 نے دوران علاج دم توڑ دیا . مزید 2 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے . ناگپور پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ہرش پودار نے بتایا کہ دھماکا فیکٹری کے کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے وقت ہوا . دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا . انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی . . .

متعلقہ خبریں