آصف زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنیکی ہدایت
خیبر پختون خوا (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔
آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔