کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ملک کا ہی نہیں دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔شہر کی کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے جبکہ فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
کراچی میں دن کی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی صبح سویرے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ ہوئی۔شہر میں جگہ جگہ سڑکوں اور گلیوں میں پڑی مٹی اور گندگی کے باعث بھی شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں آج سے سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے اور سرد ہوائیں چلنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند کردی گئی ہیں۔