محمد علی درانی کا دہشتگروں کے پاس جدید امریکی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کروائی جائیں پاکستان کےخلاف دہشتگردوں کے پاس جدید ترین امریکی اسلحہ کہاں سے آیا اور آرہا ہے؟
اپنے بیان میں محمد علی درانی نے کہا کہ امریکی اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان پر دہشتگردی کی نئی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، امریکی اسلحے اور جدید ٹیکنالوجی سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل اور پاکستان کے خلاف دہشتگرد جنگ کر رہے ہیں .
محمد علی درانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے امریکا جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی مدد کرے، یہ خود امریکا اور دنیا کے امن کے مفاد میں ہے .


سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی نہ روکی گئی تو خدانخواستہ ایک اور نائن الیون کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا . اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی کی دہشتگردوں کے پاس موجودگی عالمی و علاقائی امن کےلیے سنگین خطرہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں